مجھ کو دکھلا اپنا جلوہ یا معین الدیں حسن
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
مجھ کو دکھلا اپنا جلوہ یا معین الدیں حسن
ہوں بہت مشتاق ترا یا معین الدیں حسن
بو تری ہر گل میں ہے ہر برگ میں تیرا ہے رنگ
بلبل گلشن ہے گویا یامعین الدیں حسن
یہ خمِ ابرو ہے محراب صلوٰۃِ العاشقین
کرتے ہیں عشاق سجدہ یا معین الدیں حسن
مدعا حاصل ہوا نامِ خدا کیا نام ہے
جب زباں پر میری آیا یا معین الدیں حسن
خود پرستی سے مجھے مرشد پرستی ہو نصیب
ہے یہی حق سے تمنا یا معین الدیں حسن
کیا بلند اللہ اکبر ہے تیرا ذکرِ رفیع
ہے فرشتوں میں یہ چرچا یا معین الدیں حسن
پھر فدا کو بڑھ چلا ہے شوقِ دیدارِ ضریح
پھر اسے اجمیر بلوا یا معین الدیں حسن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.