پلا کر بادۂ وحدت کا مجھ کو کوئی پیمانہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
پلا کر بادۂ وحدت کا مجھ کو کوئی پیمانہ
بنا دو اے مرے خواجہ مجھے بھی اپنا مستانہ
نہیں دیکھا جو وہ شمع جمالِ خواجۂ اجمیر
جلا کرتا ہوں سوزِ غم سے ہر دم مثلِ پروانہ
خیالِ زلف نے فرقت میں دکھلائی پریشانی
دکھا دو روئے تاباں آپ کا ہوں میں بھی دیوانہ
مرے گھر جلوہ افزا میرے خواجہ ہوں گے کب یارب
نہیں معلوم کب ہوگا مرا پرنور کاشانہ
جو کچھ دل پر تجمل کے ہے صدمہ تجھ پہ روشن ہے
سوا تیرے سنائے کس کو جاکر اپنا افسانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.