دلِ مضطر کو ہے ارماں معین الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
دلِ مضطر کو ہے ارماں معین الدین اجمیری
دکھا دو اب رخِ تاباں معین الدین اجمیری
نہیں ممکن کسی صورت شفا میری مسیحا سے
مرض کے ہیں مرے درماں معین الدین اجمیری
بلا لو اپنے کوچے میں یہی ارمان ہے میرا
نہیں جنت کا ہوں خواہاں معین الدین اجمیری
پڑا ہوں آپ کے در پر نگاہِ لطف سے دیکھو
مرے مولا مرے سلطاں معین الدین اجمیری
در بحرِ حقیقت واقفِ رمزِ طریقت ہے
نہیں کچھ تجھ سے ہے پنہاں معین الدین اجمیری
مسلسل کر لیا اپنے غلاموں میں تجملؔ کو
ترا اس پر ہے یہ احساں معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.