کیوں مجھ پہ کرم اے شہ والا نہیں کرتے
کیوں مجھ پہ کرم اے شہ والا نہیں کرتے
درد غمِ ہجراں کا مداوا نہیں کرتے
لللہ نقابِ رخِ پُرنور اٹھا دو
یوں طالبِ دیدار سے پردہ نہیں کرتے
بگڑا ہے بس اب طالبِ دیدار کا نقشہ
کیوں دور نقابِ رخِ زیبا نہیں کرتے
ہم کشتۂ فرقت ہیں فلک تو نہ ستم کر
مرجائے جو خود ہی اسے مارا نہیں کرتے
ممتازؔ کیا گر یہ نے اظہارِ محبت
ہم منہ سے تو کچھ بھی کبھی چرچا نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.