پریشاں ہے خواجہ غلام آپ کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
پریشاں ہے خواجہ غلام آپ کا
صبا لائے کوئی پیام آپ کا
جھکیں مہر و مہ صورتِ آسماں
جو ہو خاص فرمان عام آپ کا
بیان کیا صفات تعرج کا ہو
کہ ہے قربت حق مقام آپ کا
نظر آتی ہیں اس کو آسانیاں
جو لیتا ہے مشکل میں نام آپ کا
ہوس بادشاہی کی رکھتا نہیں
گدا اے شہ ذوالکرام آپ کا
عجب کیا اگر وہ کرے افتخار
رقم ہے سر عرش نام آپ کا
مری آنکھ کا کام ہے انتظار
دکھانا ہے دیدار کام آپ کا
کوئی رنگ بخشش نیا لائے گی
جو ہوگا وہاں انتظام آپ کا
وہ مولیٰ ہے خلقِ خدا کا شہا
جو بندہ ہے دل سے غلام آپ کا
ازل سے ہے اخلاص اے شاہِ ہند
زمیں بوس خدمت غلام آپ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.