Sufinama

آپ ہی کا ذکر گلشن میں ہے خواجہ شاخ شاخ

نا معلوم

آپ ہی کا ذکر گلشن میں ہے خواجہ شاخ شاخ

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    آپ ہی کا ذکر گلشن میں ہے خواجہ شاخ شاخ

    کہہ رہا ہے خوجہ خواجہ، پتا پتا، شاخ شاخ

    ان کے عارض کا ہے پرتو سبز سبز اور سرخ سرخ

    دیکھے کوئی پتا پتا، غنچہ غنچہ، شاخ شاخ

    مرشدِ کامل بنا جھونکا نسیمِ صبح کا

    جھوم کر ہے محو ذکر شاہِ والا شاخ شاخ

    جب ہوا سایر میں باغِ خاندانِ چشت کا

    ذکرِ حق میں بلبل دل خوب چہکا شاخ شاخ

    ان کے سایہ میں پلا ہے ہر شجر اجمیر کا

    کیوں نہ فاخر اس کی ہو بالائے طوبا شاخ شاخ

    باغبانِ گلشن چشت آپ ہیں خواجہ مرے

    رنگ عرفاں کا دکھائے کیوں نہ جلوہ شاخ شاخ

    نخل دل کے ٹہنیوں پر گل کھلے عرفان کے

    محو ہو حق کیوں نہ مرغِ فکر ہوگا شاخ شاخ

    بھینی بھینی کیوں نہ آئے بوئے باغِ معرفت

    ان کے باد لطف کا پہنچا ہے جھونکا شاخ شاخ

    کیا درختِ خاندانِ چشت بھی بالیدہ ہے

    لا مکاں سے جس کی بڑھ کر ہے دوبالا شاخ شاخ

    بلبل دیوانۂ بستانِ خواجہ ہے فداؔ

    اس کو بھٹکائے گا جنت میں بھی سودا شاخ شاخ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے