بڑے مرتبے حق سے پائے ہوئے ہیں
وہ نورِ خدا سے بنائے ہوئے ہیں
وہ رگ رگ میں خوں کی طرح اہلِ دیں کے
سمائے ہوئے ہیں سمائے ہوئے ہیں
زمین و فلک جن و انس و ملائک
اسی نور کے سب بنائے ہوئے ہیں
لقب ہے فقط ان کا امی و لیکن
خدا کے لکھائے پڑھائے ہوئےہیں
قیامت سے پہلے ہی اس نے خدا سے
گنہگار سب بخشوائے ہوئے ہیں
کسی سے بھلا آنکھ ہم کیا ملائیں
وہ نظروں میں میری سمائے ہوئے ہیں
کدھرے سے چمکتی ہے برقِ تجلی
ادھر آنکھ ہم بھی لگائے ہوئے ہیں
جمالِ محمد سے دل ہے منور
ہم اپنا مدینہ بسائے ہوئے ہیں
خطائیں مری بخش دو یا محمد
ندامت سے ہم سرجھکائے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.