اے نورِ نگاہِ ابنِ علی حضرت سلطان نظام الدیں
دلچسپ معلومات
منقبت درشان محبوب الہی خواجہ نظام الدین اولیا (دہلی۔ہندوستان)
اے نورِ نگاہِ ابنِ علی حضرت سلطان نظام الدیں
اے زندہ ولی پائندہ ولی حضرت سلطان نظام الدیں
جنت کی گلی سے تیری گلی حضرت سلطان نظام الدیں
کھلتی ہے یہاں ہر دل کی کلی حضرت سلطان نظام الدیں
پھر چاند سا آنکھوں میں اترا، پھر نور سا دل میں لہرایا
پھر خاکِ شفا چہرے پہ ملی حضرت سلطان نظام الدیں
پھر وقت دعائے چشت ہوا، پھر روشنیوں کا ہجوم آیا
پھر شام ہوئی پھر شمع جلی حضرت سلطان نظام الدیں
تم اول و آخر کے عالم، تم ظاہر و باطن کے عارف
تم سر خفی تم سر جلی حضرت سلطان نظام الدیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.