اے میرے پیغمبر ذیشاں مرے سچے نبی
اے میرے پیغمبر ذیشاں مرے سچے نبی
تجھ پہ میں جی جان سے قرباں مرے سچے نبی
کیا خدا رکھے تمہیں معراج میں رتبہ ملا
تم ہوئے اللہ کے مہماں مرے سچے نبی
میں ہوں اک لونڈی تمہاری تم امیروں کے امیر
میں بھکاری تم سخی سلطاں مرے سچے نبی
تم نے کی ہے سیکڑوں لاکھوں کی مشکل میں مدد
کر دو میری مشکلیں آساں مرے سچے نبی
یہ تمنا ہے کہ تم لو اپنے روضہ پر بلا
کیسے کاٹوں ہجر کی گھڑیاں مرے سچے نبی
دیکھ لے صورت تمہاری آپ کی لونڈی حسینؔ
رکھتی ہے مدت سے یہ ارماں مرے سچے نبی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.