دل و جاں تم پہ قربان ہیں معین الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
دل و جاں تم پہ قربان ہیں معین الدین اجمیری
تمہارے بندے سلطاں ہیں معین الدین اجمیری
دل اہلِ حقیقت میں جھلک ہے فیض باطن کی
چراغ بزم عرفاں ہیں معین الدین اجمیری
ضیائے فیض سے ذرے چمک کر مہر بنتے ہیں
سراسر نور یزداں ہیں معین الدین اجمیری
شریعت میں طریقت میں ہی جلوہ فیض حضرت کا
معینِ دین و ایاں ہیں معین الدین اجمیری
فلک سے بڑھ کے رفعت میں درِ اقدس تمہارا ہے
ملائک جس کے درباں ہیں معین الدین اجمیری
تمہارے فیض سے شاہا جہاں اس درجہ روشن ہے
کہ ذرے مہر تاباں میں معین الدین اجمیری
ہے زیبا خواجگی تم کو کہ ہر اعلیٰ سے اعلیٰ ہو
سلامی در کے سلطان میں معین الدین اجمیری
عروجؔ خستہ خاطر کی خبر بہرِ خدا لیجیے
کہ فکریں دشمن جاں ہیں معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.