وقف تھے قدسی_ازل سے جن کی طاعت کے لیے
وقف تھے قدسی ازل سے جن کی طاعت کے لیے
آئے وہ دنیا میں دنیا کی ہدایت کے لیے
ٹوٹے پڑتے ہیں ستارے منتظر ہے آفتاب
احترام آمد صبح ولادت کے لیے
باعث تخلیق عالم آپ ہنگام ازل
آپ شایان منصب ختم رسالت کے لیے
ہے محبت ان کی معراج حیات جاوداں
مر رہا ہوں ان پہ تکمیل محبت کے لیے
ہو گئی دوری حضوری خواب میں آئے حضور
مضطرب کب سے نگاہیں تھیں زیارت کے لیے
سن کے محشر میں گنہ گاروں کے نالے اے شکیلؔ
وہ مقام حمد سے آئے شفاعت کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.