مرے دم ساز اے مرے غم خوار
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شاہ ظفر سجاد ابوالعلائی (داناپور-پٹنہ)
مرے دم ساز اے مرے غم خوار
مرے سرتاج اے مرے سرکار
فرقتِ شاہ نے خدا کی قسم
زندگانی سے کر دیا بے زار
کوئی پہلو نہیں جگر کو سکوں
کوئی صورت نہیں ہے دل کو قرار
غم نصیبوں کی زندگانی کا
ہے تمہاری عنایتوں پہ مدار
تم پہ صدقے ہمارے دیدہ و دل
تم پہ ہم خادموں کی جاں نثار
غنچۂ شاخِ اکبری ہو تم
گلشنِ محسنی کی تم ہو بہار
تم ہی رکھو گے اب سروں پہ ہاتھ
تم ہی بخشو گے اب دلوں کو قرار
اب تو پروردگار سے اپنے
یہ دعا ہے وفاؔ کی لیل و نہار
’’تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار‘‘
- کتاب : Yadgar-e-Mohsin (Pg. 05)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.