تضمینی کلام - قاسم سا قدرداں نثار ابوالعلا
دلچسپ معلومات
تضمین بر غزل حضرت شاہ اکبر داناپوری۔
قاسم سا قدرداں نثار ابوالعلا
اکبر سا خوش بیاں نثار ابوالعلا
محسن سا نوجواں نثار ابوالعلا
میں اور میری جان نثار ابوالعلا
یہ سر ہو اور سنگِ مزار ابوالعلا
دلوا رہا تھا دردِ محبت شبانہ روز
صد شکر ہو رہی ہے زیارت شبانہ روز
پیشِ نظر ہے اب وہی صورت شبانہ روز
آنکھوں میں پھر رہی ہے وہ صورت شبانہ روز
ہے دل میں عاشقوں کے مزار ابوالعلا
ہے میرے دل میں ایک مہ طلعت کی روشنی
خلوت میں جلوہ ریز ہے جلوت کی روشنی
کیا ہوگی آفتاب قیامت کی روشنی
ہے مرے دل میں نورِ محبت کی روشنی
روشن ہے اس میں شمع مزار ابوالعلا
جن کا گھرانہ نور تھا ہے ان کے گھر کا لال
اس نور بے مثال کی کوئی نہیں مثال
سب اس کے آگے ماند ہیں کیا بدر کیا ہلال
نورِ نگاہِ مصطفوی ہے کیا جمال
ہیں مہر و ماہ آئینہ دار ابوالعلا
ذاتِ ابوالعلا ہی ہے مسجع صفات
کافی ہے عاصیوں کے لیے جس کا التفات
دنیا میں نشر کر دو وفاؔ پیر کی یہ بات
ان کو عذاب قبر سے اکبرؔ ملی نجات
ناجی ہیں زائرانِ مزار ابوالعلا
- کتاب : Yadgar-e-Mohsin (Pg. 06)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.