آمدِ سیدِ عالم سے بشر جھوم اٹھے
آمدِ سیدِ عالم سے بشر جھوم اٹھے
اہلِ دل جھوم اٹھے اہلِ نظر جھوم اٹھے
چاندنی رات کی خاموش فضا پچھلا پہر
سبز گنبد کا وہ جلوہ کہ نظر جهوم اٹھے
بندگی کی مری معراج ہو طیبہ جا کر
تیری چوکھٹ جو میسر ہو تو سر جھوم اٹھے
دور سے جب نظر آیا کلس گنبد کا
راہبر جھوم اٹھے اہلِ سفر جھوم اٹھے
تهام کر روضۂ اقدس کی سنہری جالی
میرے ہونٹوں پر دعا بن کے اثر جھوم اٹھے
حاضری ہو درِ اقدس پہ جو قسمت سے وحیدؔ
سونی سونی سی مری شام و سحر جھوم اٹھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.