یہی ہے حق کہ ہے حق لاالٰہ الا اللہ
یہی ہے حق کہ ہے حق لاالٰہ الا اللہ
ہماری وجہ رمق لا الٰہ الا اللہ
ہر ایک شئے کی حقیقت میں دخل ہے اس کا
افق ہو یا کہ شفق لا الٰہ الا اللہ
کتابِ زیست میں یوں تو بہت سے ہیں اوراق
مگر ہے اصل ورق لا الٰہ الا اللہ
سمجھنے والے پہ ویسے ہے اصل میں موقوف
ہے سہل اورادق لا الٰہ الا اللہ
اندھیرے خود ہی سبھی الٹے پاؤں بھاگے ہیں
وہ روشنی کا طبق لا الٰہ الا اللہ
جہاں کہیں رہو یہ یاد رکھو ائے واحدؔ
ہے بہترین سبق لا الٰہ الا اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.