Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جنابِ غوثِ اعظم آپ ہیں محبوبِ سبحانی

وحشت کلکتوی

جنابِ غوثِ اعظم آپ ہیں محبوبِ سبحانی

وحشت کلکتوی

MORE BYوحشت کلکتوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)

    جنابِ غوثِ اعظم آپ ہیں محبوبِ سبحانی

    مدد فرمائیے تا دور ہو میری پریشانی

    عجب کیا ہے اگر اس گوشۂ ابرو کو جنبش ہو

    کہ میری مشکلیں اب ڈھونڈتی ہیں شکلِ آسانی

    یہ میں بھی جانتا ہوں کام میرے کچھ نہیں اچھے

    مگر جب آپ ہیں حامی اٹھاؤں کیوں پشیمانی

    مجھے امید ہے خود ہوں گے حضرت دستگیرِ دل

    ادا کرنے نہ دے مطلب کو شاید شوقِ پنہانی

    نگاہِ لطف اگر ہوجائے مجھ پر پھر ہے نا ممکن

    کہ قلت عیش کی میں دیکھوں اور غم کی فراوانی

    محامد آپ کے لکھوں بھلا میری حقیقت کیا

    کہ سارے اولیا کرتے ہیں حضرت کی ثنا خوانی

    مرکب ہو جو نورِ احمدی سے اس کا کیا کہنا

    ہے وہ ذاتِ مقدس سر بسر انوارِ یزدانی

    بتائے آپ کے کوچہ کا رہرو خضر کو رستہ

    دکھائے آپ کے در کا گدافتر سلیمانی

    وجودِ پاک نادر گل ہے گلزار ولایت کا

    جہانِ رنگ و بو میں کس نے دیکھا آپ کا ثانی

    ہوئی ہے رونقِ دین پیمبر ذاتِ عالی سے

    بجا ہے آپ کی شہرت محی الدین جیلانی

    غلام معتقد ہے آپ کا یہ وحشتِؔ عاصی

    عنایت کی نظر اس پر ہو اے محبوب سبحانی

    مأخذ :
    • کتاب : نقوشِ آثار

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے