قربان آپ ہر ہو مری جان یا رسول
قربان آپ ہر ہو مری جان یا رسول
ہے دید آپ کی مرا ارمان یا رسول
ہو رحمت اللعالمین اور شاہ انبیا
بے شک ہو دین و دنیا کے سلطان یا رسول
قرآن کہہ رہا ہے ببانگ دہل یہ بات
فرمان رب ہے آپ کا فرمان یا رسول
نسبت جو آپ سے ہوئی اللہ مل گیا
کرتا ہے مدح آپ کی قرآن یا رسول
ہر سال ہو زیارت طیبہ مجھے نصیب
ہے دل میں میرے ایک ہی ارمان یا رسول
کوئی تمہارے بعد نہ آئے گا اب کبھی
ختم رسل ہو صاحب ذی شان یا رسول
ہو وقت نزع آپ کا دیدار اسے نصیب
دائمؔ پہ کیجئے گا یہ احسان یا رسول
- کتاب : Nau-Ras (Pg. 29)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.