دعا کرتا ہوں میں دن_رات رب سے کاش ایسا کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
دعا کرتا ہوں میں دن رات رب سے کاش ایسا کا
کہ اب ہر بندۂ مومن علی حیدر کے جیسا ہو
علی کے نام لیوا پر زوال آہی نہیں سکتا
کہ اب ثانی علی سا بے مثال آہی نہیں سکتا
علی ہیں صفدر و خیبر شکن، حق کے پرستاری
شجاعت اور صداقت پر علی نے زندگی واری
علی کا نام لیتے ہی کڑی مشکل بھی ٹل جائے
جو نعرہ دے علی کے نام کا دشمن دہل جائے
علی نے ترجمانی کی محمدؐ کی شریعت کی
محمدؐ سے علی نے روح سے دل سے محبت کی
علی کے نام لیوا سے وجاہتؔ غم بھی ڈرتا ہے
علی وہ ہیں کہ جن کے نام سے خیبر لرزتا ہے
- کتاب : Nau-Ras (Pg. 39)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.