صدق_و_صفا میں یکتا ہے درجہ حسین کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
صدق و صفا میں یکتا ہے درجہ حسین کا
اسلام کی بقا بھی ہے صدقہ حسین کا
صدیاں حسین ابن علی کو گزر گئیں
چھایا ہے اب بھی دنیا پہ سایہ حسین کا
اب اس سے بڑھ کے ہوگی شہادت کی کیا مثال
پیاسا شہید ہو گیا کنبہ حسین کا
للکار کر یہ حر نے کہا فوج شام سے
لو بن گیا غلام بھی شیدا حسین کا
عباس کی دلاوری کربل میں دیکھ کر
پھولا ہے کتنے فخر سے سینہ حسین کا
یہ حال دیکھ کر تو فرشتے بھی رو دئے
بے شیر قتل ہو گیا پیاسا حسین کا
دونوں جہاں میں ان کی وجاہتؔ نہیں مثال
ثانی نہ آج تک کوئی آیا حسین کا
- کتاب : Nau-Ras (Pg. 41)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.