وہی دو_جہاں میں بلند ہے ترے در جو سر بہ_سجود ہے
وہی دو جہاں میں بلند ہے ترے در جو سر بہ سجود ہے
تری ذات پاک ہے اے خدا دو جہاں کا جس سے وجود ہے
تو علیم ہے تو خبیر ہے تو قدیر ہے تو ظہیر ہے
یہ عمل ہے تیرے ظہور کا کہ زمیں پہ حرک و جمود ہے
ہے کسی کی کوئی مجال کیا تری بندگی سے ہو ہو معترض
نہ جلال میں ہے کمی ترے نہ کرم میں جبر و قیود ہے
نہیں فکر شام و سحر مجھے ہوں خمیدہ سر شب و روز میں
مجھے کار سود و زیاں سے کیا مرا رب جو میرا ودود ہے
تو ثنائے رب میں لکھے گا کیا ارے اے وجاہتؔ بے نوا
ہے وجود ارض ہی ترجماں یہاں ذرہ ذرہ شہود ہے
- کتاب : Nau-Ras (Pg. 25)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.