ہم نے شبِ فراقِ نبی یوں تمام کی
ہم نے شبِ فراقِ نبی یوں تمام کی
اشکوں نے دی نیاز درود و سلام کی
آؤ سکونِ قلب و نظر کے گداگرو
خیرات بٹ رہی ہے محمد کے نام کی
بس اک نگاہِ لطف سے سرشار کر دیا
حاجت سبو کی ہے نہ ضرورت ہے جام کی
کس نے تڑپ کے ہجر میں یا مصطفیٰ کہا
سب راہیں مشک بار ہیں باب السلام کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.