سبھوں سے ہے اعلیٰ ہمارا محمد
سبھوں سے ہے اعلیٰ ہمارا محمد
ہے عرشِ معلیٰ کا تارا محمد
مجھے درد فرقت نے مارا محمد
نہیں ضبط کا مجھ میں یارا محمد
دکھا دو وہ روئے دل آرا محمد
نہیں اب ہے فرقت گوارا محمد
حقیقت میں ہو دید حق اس کو حاصل
جو کر لے نظارہ تمہارا محمد
محمد کا رب ہے محمد ہیں اس کے
محمد کے ہم ہیں ہمارا محمد
دو عالم کی تکویں ہوئی جس کی خاطر
وہ ہے کون؟ کہدوں ہمارا محمد
یہ دو میم ہیں اس میں قند مکرر
ہے کیا نام شیریں تمہارا محمد
ولیؔ پر بھی محشر میں ہو چشم رحمت
کہ ہے نام لیوا تمہارا محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.