یہ ایک شکل ہے محشر میں منہ دکھانے کی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
یہ ایک شکل ہے محشر میں منہ دکھانے کی
جبیں پہ خاک ہے حیدر کے آستانہ کی
خدا کرے نہ اٹھے سر تمہاری چوکھٹ سے
یہی جگہ ہے زمانے میں سر جھکانے کی
تمہاری دید عبادت ہے میرے مشرب میں
مرے خمیر میں الفت ہے اس گھرانے کی
ہے واقعہ تو یہی بندۂ علی ہوں میں
یہ اور بات ہے صورت نہیں جتانے کی
وقارؔ آپ کا رسوا نہ ہو دو عالم میں
یہ ایک بات تھی بس آپ کو سنانے کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.