علی علی عرفان کا در ہے علی گویا ولی گر ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
علی علی عرفان کا در ہے علی گویا ولی گر ہے
علی مستی کا ساگر ہے علی وارثِ پیمبر ہے
درود ان پر سلام ان پر علی جن کا برادر ہے
علی تطہیر کا پیکر علی عترت کا شوہر ہے
علی کا نام اسداللہ علی کا چہرہ وجہ اللہ
یداللہ ہے علی اللہ علی ملت کا رہبر
علی اصلِ شہادت ہے علی سجدوں کی عظمت ہے
کہیں شبیر کا سجدہ کہیں سجدے میں شبر ہے
نبی خاتم نبوت کا علی خاتم خلافت کا
نبی کا کون ہے ہم سر علی کا کون ہم سر ہے
علی کی شان یکتائی ہمیں ہر جا نظر آئی
کہیں مرہب کہیں خیبر کہیں نوکِ سناں سر ہے
نبی ذاتِ نوراللہ علی ہے نور کا شیدا
علی ہے شاہدِ اولیٰ علی کا کعبے میں گھر ہے
میں ہوں واصفؔ علی وردِ علی ہے میرا افسانہ
مجھے ہے کام سجدوں سے علی کے در میرا سر ہے
- کتاب : شبِ راز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.