تری شان بو ترابی مرا ذوق خاک بازی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف۔عراق)
تری شان بو ترابی مرا ذوق خاک بازی
ترے آستاں پہ لائے مجھے تیری دل نوازی
مَیں نکل گیا خرد سے میں جنونِ با خبر ہوں
میری زد میں لامکاں ہے میرا کام شاہبازی
تو ہے ساقئ زمانہ میں ہوں رندِ جادوانہ
ہو عطا مئے شبانہ کہ جھکے ترا نمازی
ترے نقشِ پا کا سجدہ میری بندگی کا حاصل
اسی بندگی سے رومی اسی بندگی سے رازی
تیری یاد کا ولی ہوں کہ میں واصفِؔ علی ہوں
نہ خفی ہوں نَے جلی ہوں مَیں ہوں حرفِ بے نیازی
- کتاب : شب چراغ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.