نہ میں شاعر نہ شاعر کی نوا ہوں!
نہ میں شاعر نہ شاعر کی نوا ہوں!
بس اک ادنیٰ غلامِ مصطفیٰ ہوں
علی ابن ابی طالب کا سگ ہوں
مگر رندوں کی محفل کا دیا ہوں
بنا ہوں شاہ نظام الدیں کا خسرو
یوں ہی خسرو کی چوکھٹ سے لگا ہوں
متاعِ ہر زماں ہیں اشک میرے
سرورِ جاوداں کا ماجرا ہوں
برنگِ گل کھِلا ہوں شاخِ گلشن
جہانِ رنگ و بو کو جانتا ہوں
حیاتِ جاوداں کا راز پایا
سرِ تسلیم یوں خم کرگیا ہوں
تجلی نے کیا واصفؔ کو بے خود
خدا جانے میں کیا تھا اور کیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.