مطمح_اہل_ولا ہے صورت_تیغ_علی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت تیغ علی (مظفرپور۔بہار)
مطمح اہل ولا ہے صورت تیغ علی
قابل مدح و ثنا ہے سیرت تیغ علی
یاد سرور میں رہے مصروف تا حین حیات
عشق محبوب خدا ہے دولت تیغ علی
خالق عالم نے بخشا ہے ترفع اس قدر
رشک اوج آسماں ہے رفعت تیغ علی
ٹھیک ہو تا ہے یہاں آکر مریض لا علاج
ہے شفا خانہ یقیناً تربت تیغ علی
کیوں نہ میرے ہاتھ آئے گوہر فتح و ظفر
جاں گزیں ہے قلب میں جب الفت تیغ علی
کر رہی ہیں فرط الفت میں بہ لحن کیف ور
عندلیبان چمن بھی مدحت تیغ علی
آج بھی چین و سکوں کی سانس لے سکتے نہیں
سینۂ گستاخ پر ہے ہیبت تیغ علی
لوح عالم پر ذرا دیکھیں بنظر التفات
ہے رقم حرف جلی میں عظمت تیغ علی
ایک ہی صف میں یہاں رہتے ہیں محمود و ایاز
ہے بلا تخصیص واصفؔ شفقت تیغ علی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.