مسلم ہے جہاں میں رتبۂ_عالی قتادہ کا
دلچسپ معلومات
درمدح صحابیٔ رسول حضرت قتادہ بن نعمان انصاری
مسلم ہے جہاں میں رتبۂ عالی قتادہ کا
شجاعت میں نہیں ملتا کوئی ثانی قتادہ کا
سرفرازی میسر کیوں نہ ہو دارین میں ان کو
حبیب خالق اکبر ہے جب والی قتادہ کا
طلبگاران بخشش آؤ زنبیل طلب لے کر
ہے بحر فیض و اکرام و عطا جاری قتادہ کا
جہان عشق و الفت میں انہیں کا بول بالا ہے
کھنکتا ہے بہر سو سکۂ غالی قتادہ کا
دھلوا کر یہاں پر چہرہ باطن جہاں والو
ہر اک لمحہ رواں ہے چشمۂ صافی قتادہ کا
تلطف کی چمک ہے ان کی پیشانی ہستی پر
ہے وصف نرمیٔ گفتار لا ثانی قتادہ کا
احد میں پا ثباتی کا عجب جوہر دکھایا ہے
ابھی بھی دشمنوں پر خوف ہے طاری قتادہ کا
ہمیشہ گوہر لطف شہ ابرار ملتا تھا
ہوا ہرگز نہ دامان طلب خالی قتادہ کا
ہے ان کی زندگی خیر و شرف کا مجمع البحرین
ثنا خواں ہے اے واصفؔ نامی و عامی قتادہ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.