Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے نظام الدین تو حسن یقین شیخ سعد

واصف القادری نانپاروی

اے نظام الدین تو حسن یقین شیخ سعد

واصف القادری نانپاروی

MORE BYواصف القادری نانپاروی

    دلچسپ معلومات

    در شان حضرت مخدوم نظام الدین اللہ دیہ (خیرآباد-اتر پردیش)

    اے نظام الدین تو حسن یقین شیخ سعد

    آفتاب میر میرن جانشین شیخ سعد

    در حقیقت شیخ کی ہر رنگ میں تصویر تھا

    جس سے دنیا محو حیرت تھی تو وہ تنویر تھا

    تیری ہر اک سانس میں اے رونقِ بزمِ وطن

    علم کا چشمہ تھا عرفاں کا سمندر مؤجزن

    فقیر تیرا بایزیدی فقر سے تھا متصل

    تیرے دستور العمل سے ہر عمل خود پر خجل

    بار اولادوں کالے کر تو نے اپنے دوش پر

    طے کیا فاقوں کے عالم میں طریقت کا سفر

    وہ ریاضت جس پہ ابراہی ادہم کا گمان

    وہ عبادت جس پہ نازاں قدسیوں کی داستاں

    قطبیت کا بار وہ فتووں کا حل وہ درس دیں

    یادِ حق سیرِ معارف آفریں صد آفریں

    ہر ارادت مند کی عقدہ کشائی اک طرف

    بینوا مجبور کی حاجت روائی اک طرف

    طالبانِ حق کے وہ صدہا خطوطوں کے جواب

    خانگی ماحول میں وہ دانے دانے کا حساب

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے