ہوا دیدار ہے مجھ کو خدا کا
ہوا دیدار ہے مجھ کو خدا کا
جو دیکھا میں نے چہرہ مصطفیٰؐ کا
پھریں کیوں کر نہ گرد مصطفیٰ ہم
یہی کعبہ ہے ارباب صفا کا
خدا آئینۂ شان نبی ہے
نبی آئینہ ہے شان خدا کا
احد سے اسم احمد ہے مسمیٰ
یہی ارشاد ہے اہل صفا کا
یہی ہیں کیف مدالظل کے معنی
جہاں سایہ ہے اس نور خدا کا
یہ ہے علم تصوف کا خلاصہ
محمدؐ نام ہے شان خدا کا
خدا شاہد وطنؔ ہے اس سخن کا
میں بندہ ہوں محمد مصطفیٰؐ کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.