اٹھا وہ جو تھا میم کا پردہ شب_معراج
اٹھا وہ جو تھا میم کا پردہ شب معراج
احمد نے احد آپ کو پایا شب معراج
جھگڑا جو ہوا عشق ابد حسن ازل میں
اک آن میں حضرت نے چکا یا شب معراج
حضرت ہی کی صورت کو گئی دیکھنے حضرت
حضرت ہی تھے حضرت کا تماشا شب معراج
اک شان کے دو نام ہیں اللہ محمد
امت پہ کھلا ہے یہ معما شب معراج
بیداری میں رویا میں نظر آتے ہیں حضرت
ہنستا ہوں میں ہر روز ہے میرا شب معراج
تھے طالب مطلوب جو اک جان دو قالب
حضرت نے یہ اسرار کو جانا شب معراج
عالم شجر موم تھا سو رنگ سے ظاہر
اک رنگ ہی حضرت نے جو رگڑا شب معراج
جانا جو فلک پہ تھا وہ آنا تھا وطن کو
دیکھا میں طلسم شۂ والا شب معراج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.