یا حبیب خدا آپ کا ہوں گدا
دست رحمت خدا را بڑھا دیجیے
المدد المدد خود یقیں یا نبی
پنجۂ غم سے مولیٰ چھڑا دیجیے
کوئی مونس نہیں کوئی ہمدم نہیں
کوئی اپنا نہیں کوئی ساتھی نہیں
بے سہارا تو ہوں غم کا مارا ہوں میں
اپنے دامن میں مجھ کو چھپا لیجیے
میری کشتی تلاطم میں ہے پھنس گئی
ہر طرف ہے گھٹا غم کی چھائی ہوئی
نا خدا آپ ہیں دستگیری کریں
ڈوبتا ہوں کنارے لگا دیجیے
خاک نعلینِ پاک قبر کے واسطے
کالی کملی کا ٹکڑا کفن کے لیے
واسطہ غوث الاعظم میرے مرشد کا ہے
اپنی رحمت کا صدقہ عطا کیجیے
ہے یہی میری حسرت یہی آرزو
نزع کے وقت سرکار ہوں روبرو
یا محمدؐ محمدؐ ہو ورد زباں
اس طرح پار بیڑا لگا دیجیے
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 24)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.