یا مصطفیٰ نور_الہدیٰ ثانی ترا کوئی نہیں
یا مصطفیٰ نور الہدیٰ ثانی ترا کوئی نہیں
شمس الضحیٰ کوئی نہیں بدرالدجیٰ کوئی نہیں
ختم رسل خیر العمل کوئی نہیں تیرا بدل
آئینۂ حسن ازل تیرے سوا کوئی نہیں
جائیں کہاں ہم بے نوا آقا تیرے در کے سوا
ہم بیکسوں کا آسرا یا مصطفیٰ کوئی نہیں
اے مظہر نور خدا تم سا کہاں ہے دوسرا
تم ہو امام الانبیاء تم سا ہوا کوئی نہیں
ہیں محترم سب مرسلیں لیکن دو عالم میں کہیں
شاہِ امم کوئی نہیں، خیرالوریٰ کوئی نہیں
عاصی ہوں میں کرنا کرم، محشر کے دن رکھنا بھرم
تیرے علاوہ یانبی! مشکل کشا کوئی نہیں
عشقِ نبی میں جو مٹا، اُس کو ملی عمرِ بقا
عشقِ نبی سا اے فنا! آبِ بقا کوئی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.