Font by Mehr Nastaliq Web

کانپ اٹھے عاصی صفِ محشر کا نقشا دیکھ کر

یار پیلی بھیتی

کانپ اٹھے عاصی صفِ محشر کا نقشا دیکھ کر

یار پیلی بھیتی

MORE BYیار پیلی بھیتی

    کانپ اٹھے عاصی صفِ محشر کا نقشا دیکھ کر

    منفعل ہیں نامہ اعمال اپنا دیکھ کر

    آئینہ حیران تھا روئے مصفا دیکھ کر

    حسن ششدر رہ گیا رخ آئینہ کا دیکھ کر

    مرحبا میری جبین شوق کا ذوق سجود

    بے محابا جھک گئی نقشِ کف پا دیکھ کر

    دوش پر موجیں لیے پھرتی ہیں کشتی کو مری

    غرقِ طوفاں کرنہ دیں یہ بے سہارا دیکھ کر

    شانِ محبوبی کے دل کی یارؔ کلیاں کھل گئیں

    لامکاں میں شاہد و مشہود یکجا دیکھ کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے