Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہی ہے عرض یہی التجا غریب_نواز

منظور عارفی

یہی ہے عرض یہی التجا غریب_نواز

منظور عارفی

MORE BYمنظور عارفی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    یہی ہے عرض یہی التجا غریب نواز

    کہ پھر ہو آج در فیض وا غریب نواز

    میں جان لوں کہ مجھے مل گیا مرا مقصود

    اگر یہ جان ہو تم پر فدا غریب نواز

    خطر ہو کس طرح طوفاں کا اس سفینے کو

    کہ جس کے آپ ہی ہیں نا خدا غریب نواز

    خدا کے واسطے اس وقت لاج رکھ لیجے

    اب اٹھ چکا ہے یہ دست دعا غریب نواز

    ہے اس طلب میں دل آرزو طلب اپنا

    مری جبیں ہو ترا نقش پا غریب نواز

    خدا کے واسطے منظورؔ پر کرم کیجے

    ہے یہ بھی آپ کے در کا گدا غریب نواز

    مأخذ :
    • کتاب : کلامِ منظور عارفی (مرتبہ حسن نواز شاہ) (Pg. 41)
    • مطبع : مخدومہ امیر جان لائبریری، نرالی (2024)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے