دل میں ہے آپ کی تصویر محمد صدیق
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت محمد صدیق (حیدرآباد-بھارت)
دل میں ہے آپ کی تصویر محمد صدیق
اور آنکھوں میں ہے تنویر محمد صدیق
سامنے آپ جو آ جائیں تو پھر کیا ہو گا
مست ہوں دیکھ کے تصویر محمد صدیق
کچھ تسلی دلِ بیتاب کی ہو جاتی ہے
دیکھ لیتا ہوں جو تصویر محمد صدیق
خوف دوزخ کا نہ ہے پرسش اعمال کا ڈر
دل میں لے جاؤں کا تصویر محمد صدیق
جو ہے مشتاقِ جمالِ رخ محبوب خدا
دیکھ لے، آپ کی تصویر محمد صدیق
بے پتہ کا مجھے ملتا ہے نظروں سے
دیکھتا رہتا ہوں تصویر محمد صدیق
اہل عرفان ہی اسے سمجھتے تو کچھ سمجھیں گے
کیا ہے یہ آپ کی تصویر محمد صدیق
غوث مجھ میں ہے نبی مجھ میں خدا مجھ میں ہے
کہتی ہے آپ کی تصویر محمد صدیق
پیارے عثماں کے لیے چشمِ کرم حاذقؔ پر
یہ بنے آپ تصویر محمد صدیق
- کتاب : انوارِ غیب (Pg. 28)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.