Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خیال پیر میں اپنی بسر جو عمر کرتے ہیں

یحییٰ حسین پاشا

خیال پیر میں اپنی بسر جو عمر کرتے ہیں

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    خیال پیر میں اپنی بسر جو عمر کرتے ہیں

    سہاگن بن کے جیتے ہیں سہاگن بن کے مرتے ہیں

    مزارِ حضرت عثمان جہاں ہے اس کا کیا کہنا

    فرشتے رات دن رحمت کے اس جا پر اترتے ہیں

    کبھی جدہ کبھی مکہ کبھی طیبہ ہے آنکھوں میں

    نہ پوچھو کس طرح دن یاد عثمان میں گذرتے ہیں

    خدا کا ڈر نہیں جن کو کوئی ان سے نہیں ڈرنا

    خدائی ان سے ڈرتی ہے جو اپنے اب سے ڈرتے ہیں

    حقیقت میں وہی مردہ ہیں جو ہیں جتنی غفلت میں

    وہ زندہ ہیں خدا کی یاد میں جو لوگ مرتے ہیں

    سمجھ کی بات کیا معلوم دیواں کو دنیا کے

    وہ دیوانے ہیں جو باتوں پہ ان کی کان دھرتے ہیں

    نہ کعبہ میں نہ بت خانہ میں وہ تو دل میں ہے حاذقؔ

    عبت شیخ و برہمن فکر لا حاصل پہ مرتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 42)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے