Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر چیز سے آتی ہے صدا کان میں اللہ

یحییٰ حسین پاشا

ہر چیز سے آتی ہے صدا کان میں اللہ

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    ہر چیز سے آتی ہے صدا کان میں اللہ

    ہے دل میں مرے اور مری جان میں اللہ

    شہ رگ سے وہ نزدیک ہے یہ میں نہیں کہتا

    یہ بات تو فرماتا ہے قرآن میں اللہ

    ہو چشم بصیرت تو نظر آئے گا ہر سوا

    ہر رنگ میں ہر روپ میں ہر شان میں اللہ

    دل میں نہ رہے میرے کوئی اور تمنا

    باقی رہے ہر آرزو ارمان میں اللہ

    سمجھوں نہ کچھ آئے مجھے دیوانگی ایسی

    رہ جائے سمجھ میں مری پہچان میں اللہ

    در اصل وہی ہے مری ہر آرزوئے دل

    ہے حاصل ارمان مرے ایقان میں اللہ

    ہم کو تو نظر اس کے سوا کچھ نہیں آتا

    گلشن میں ہے اللہ بیابان میں اللہ

    سوتے میں بھی بھولوں تجھے اے مرے اللہ

    جاری ہو زباں پر مری ہر آن میں اللہ

    عرفانِ نظر ہو تو نظر آئے گا حاذقؔ

    ہر شعر کے اندر مرے دیوان میں اللہ

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 01)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے