Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رخِ روشن کی جھلک مہر درخشاں میں نہیں

یحییٰ حسین پاشا

رخِ روشن کی جھلک مہر درخشاں میں نہیں

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    رخِ روشن کی جھلک مہر درخشاں میں نہیں

    چشمِ میگوں کا نشہ نرگس حیراں میں نہیں

    تیری صورت کا تماشہ مہ کنعاں میں نہیں

    تیری باتوں کا مزہ مرغِ خوش الحاں میں نہیں

    جس نے دیکھا وہ پھنسا چھوٹنا دشوار ہوا

    زلفِ جاناں کی لپٹ سنبل پیچاں میں نہیں

    قیس و لیلا کی کہانی کا جدا ہے دفتر

    بوستاں میں نہیں واعظ وہ گلستاں میں نہیں

    باغ جنت میں بھلا لے کے کروں کیا واعظ

    کوئے جاناں کی ہوا کوئے گلستاں میں نہیں

    فضل و رحمت سے جو چھوٹا تو میں چھوٹا حاذقؔ

    کون سا جرم مرے دفترِ عصیاں میں نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 48)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے