Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دکھا دیجیے نبی کا روئے زیبا ہم بھی دیکھیں گے

یحییٰ حسین پاشا

دکھا دیجیے نبی کا روئے زیبا ہم بھی دیکھیں گے

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    دکھا دیجیے نبی کا روئے زیبا ہم بھی دیکھیں گے

    ہم اپنے خواجۂ عالم کو خواجہ ہم بھی دیکھیں گے

    وہ صحرا اپنے لیلائے عرب کا ہم بھی دیکھیں گے

    دلِ مجنوں کو تڑپا کر تماشہ ہم بھی دیکھیں گے

    ملیں گے اس سے ہم یا جان دے دیں گے یہ ٹھانی ہے

    جو کچھ ہوگا محبت کا تماشہ ہم بھی دیکھیں گے

    نہ خو ہی آتے جاتے ہیں نہ وہ ہم کو بلاتے ہیں

    کہاں تک دیتے ہیں ہم کو دلاسا ہم بھی دیکھیں گے

    سنا کرتے ہیں یکتا ہے وہ ہر اک حسن و خوبی میں

    کہیں مل جائے گر اس کا سراپا ہم بھی دیکھیں گے

    دلِ بیتاب کو دیں گے تسلی قصہ خوانی سے

    ادھر لاؤ ذرا یوسف زلیخا ہم بھی دیکھیں گے

    کسی دن تو کبھی دیکھ ہی لیں گے انہیں حاذقؔ

    کہاں تک کرتے ہیں وہ ہم سے پردہ ہم بھی دیکھیں گے

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 66)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے