Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مدینہ رشک جنت ہے نبی کی خاص بستی ہے

یحییٰ حسین پاشا

مدینہ رشک جنت ہے نبی کی خاص بستی ہے

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    مدینہ رشک جنت ہے نبی کی خاص بستی ہے

    وہاں کے رہنے والوں پر سدا رحمت برستی ہے

    دکھا دے یا خدا صبح مدینہ جان ترستی ہے

    شب فرقت دکن میں مجھ کو ناگن بن کے ڈستی ہے

    نہ کیوں تھرا اٹھیں شاہان عالم دیکھ کر مجھ کو

    میری آنکھوں میں حبّ ساقی کوثر کی مستی ہے

    نکل جائے گا سب افلاس عصیاں تم چلو جلدی

    بہت جنسِ شفاعت ان دنوں طیبہ میں سستی ہے

    فنا کے پردے میں دیکھو بقا مستور ہے حاذقؔ

    جو ہستی نیستی ہو جائے تو پھر عین ہستی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 71)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے