Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عشق خواجہ میں اشک باری ہے

یحییٰ حسین پاشا

عشق خواجہ میں اشک باری ہے

یحییٰ حسین پاشا

دلچسپ معلومات

منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

عشق خواجہ میں اشک باری ہے

تیغ ہجراں کا زخم کاری ہے

زخم ہر اک ادا کا کاری ہے

غمزہ جادو ہے بات پیاری ہے

اب تو آؤ دکھا دو صورت کو

وقت آخر ہے دم شماری ہے

شکر صد شکر وقت آخر بھی

نام خواجہ زباں پہ جاری ہے

ان کے قدموں سے ہیں جدا جب سے

سخت مشکل میں جان ہماری ہے

پوچھتے کیا ہیں حال حاذقؔ کا

آہ و زاری ہے بیقراری ہے

طاقت صبر جا چکی حاذقؔ

کوئی دم میں ہماری باری ہے

مأخذ :
  • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 79)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے