Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خاتونِ قیامت کے دلبر یا حضرت غوث الصمدانی

یحییٰ حسین پاشا

خاتونِ قیامت کے دلبر یا حضرت غوث الصمدانی

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    خاتونِ قیامت کے دلبر یا حضرت غوث الصمدانی

    سلطانِ رسل کے لختِ جگر یا حضرت غوث الصمدانی

    کیا کر سکے کوئی تمہاری ثنا رتبہ ہو جب کہ سمجھ سے وریٰ

    سبطین نبی کے نور نظریا حضرت غوث الصمدانی

    الفت میں رہوں میں تمہاری فنا ہر دم ہو تصور دل میں جما

    دم بھر نہ جدا ہو رخ سے نظر یا حضرت غوث الصمدانی

    تم پاس جو آؤ جان جاں سب میری مصیبت ہو آساں

    دل میں رہو میرے آٹھ پہر یا حضرت غوث الصمدانی

    مرقد کی ہو کیوں وحشت مجھ کو محشر کی ہو کیوں وہشت مجھ کو

    جب آپ ہوں میرے پلہ پر یا حضرت غوث الصمدانی

    کیوں بھول گیے شاہا مجھ کو فرقت میں تڑپتا ہوں دیکھو

    اک بار ذرا آ جاؤ نظر یا حضرت غوث الصمدانی

    حاذقؔ کی دعا ہے بس اتنی جب نکلے تن سے جاں اس کی

    زانو پہ رہے سر رخ پہ نظر یا حضرت غوث الصمدانی

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 61)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے