اس شہنشاہ کا جو آج سگِ در ہو گا
اس شہنشاہ کا جو آج سگِ در ہو گا
کل وہ میدانِ قیامت میں غضنفر ہو گا
کب عطا مجھ کو مئے اصل کا ساغر ہو گا
یا نبی کب مجھے دیدار میسر ہو گا
ہوگا کب جلوہ فزا دیکھیے وہ ماہ عرب
خانۂ دل مرا کس روز منور ہو گا
گردشِ چرخ سے یا رب مجھے کب ہو گی نجات
دور کس دن مری تقدیر کا چکر ہو گا
سب ہی چیخ اٹھیں گے وہ آیا ہے مداح نبی
ان کے حاذقؔ کا گذر جب سر محشر ہو گا
- کتاب : انوارِ غیب (Pg. 05)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.