Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کب خداوند مدینہ میں مرا گھر ہو گا

یحییٰ حسین پاشا

کب خداوند مدینہ میں مرا گھر ہو گا

یحییٰ حسین پاشا

MORE BYیحییٰ حسین پاشا

    کب خداوند مدینہ میں مرا گھر ہو گا

    کب مرے سامنے وہ روضۂ انور ہو گا

    دیدۂ بازی کا مزہ خلد میں ہو گا حاصل

    سامنے آٹھ پہر چہرۂ انور ہو گا

    یہ تمنا ہے کہ الفت میں تمھاری کاٹوں

    باقی جو عمر کا حصہ مرے سرور ہو گا

    اس لیے موت کی خواہش ہے ہمیں مدت سے

    سنتے ہیں قبر میں دیدار پیمبر ہو گا

    سچ ہے حاذقؔ کے مکاں ہی میں مکیں رہتا ہے

    غور سے دیکھو تو دل میں کوئی دلبر ہو گا

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ غیب (Pg. 06)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے