کیا پوچھتے ہو حسن سراپائے_مدینہ
کیا پوچھتے ہو حسن سراپائے مدینہ
جنت کا تماشہ ہے تماشائے مدینہ
ایسا کوئی مل جائے جو پہنچائے مدینہ
یا آپ بلائیں مجھے مولائے مدینہ
تڑپاتی ہے بے طور تمنائے مدینہ
کس طرح رہے ہند میں شیدائے مدینہ
محشر میں بھی چلا جائے گا شیدائے مدینہ
ہو ایک نظر مجھ پہ بھی مولائے مدینہ
یا رب کبھی کم ہو نہ تولّائے مدینہ
ہو غرق محبت دل شیدائے مدینہ
مکہ پہ شرف کیوں نہ مدینہ کو ہو حاصل
کعبہ کا بھی سردار ہے مولائے مدینہ
عشاق کی آنکھوں سے کوئی دیکھ لے جا کر
جنت کا تماشہ ہے تماشائے مدینہ
سو بار کروں آپ پہ قرباں دل و جاں کو
اک بار نظر آئے مولائے مدینہ
بیمار محبت کو شفا کیوں نہ ہو حاصل
آئیں جو عیادت کو مسیحائے مدینہ
لیلائے مدینہ کا ہے مجنوں دل بیتاب
اللہ دکھا دے اسے صحرائے مدینہ
بے خوف رہے آفت دارین سے حاذقؔ
پلہ پہ اگر اس کے ہوں مولائے مدینہ
- کتاب : انوارِ غیب (Pg. 51)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.