دیدارِ حق ہے آپ کا دیدار یا نبی
دیدارِ حق ہے آپ کا دیدار یا نبی
اللہ کو بھی آپ سے ہے پیار یا نبی
دنیا و دیں ملے ہمیں صدقے میں آپ کے
دونوں جہاں کے آپ ہیں مختار یا نبی
دنیا کا غم ہمیں ہے نہ عقبیٰ کا غم ہمیں
جب عاصیوں کے آپ ہیں غمخوار یا نبی
دنیا نے جانا آپ سے انسانیت ہے کیا
انسانیت کے آپ ہیں معیار یا نبی
جب تک نصیب ہوگا نہ دیدار آپ کا
ہوگی ہماری موت بھی دشوار یا نبی
ہوگی شفا تو روضۂ اقدس کو دیکھ کر
یہ دل ہے میرا آپ کا بیمار یا نبی
دعویٰ عشق آپ سے کیا کر سکے جمیلؔ
اللہ خود ہے آپ کا دلدار یا نبی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.