خدائی میں کیا تھا محمد سے پہلے
خدائی میں کیا تھا محمد سے پہلے
خدا ہی خدا تھا محمد سے پہلے
نہ انساں کوئی عرش تک جا سکے گا
نہ کوئی گیا تھا محمد سے پہلے
نہ ذوقِ صباحت نہ کیفِ ملاحت
بھلا کیا مزا تھا محمد سے پہلے
فضا آشنا کب تھے نغماتِ وحدت
خلا ہے صدا تھا محمد سے پہلے
خدا کے بھی گھر کی خبر ہے بتاؤ
کہ کعبہ میں کیا تھا محمد سے پہلے
بجز ایک اللہ کے اور یکتا
کہاں دوسرا تھا محمد سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.