یا حبیبِ خدا سیدالانبیا آپ جیسا کوئی رب کا پیارا نہیں
یا حبیبِ خدا سیدالانبیا آپ جیسا کوئی رب کا پیارا نہیں
آپ کو خلق فرما کے رب نے کہا یا نبی کوئی ثانی تمہارا نہیں
کیا شجر کیا حجر کیا ملک کیا بشر سب غلام آپ کے ہیں شہِ بحر و بر
آپ وہ بحرِ عظمت ہیں یا مصطفیٰ جس کی لہروں کا کوئی کنارہ نہیں
باعثِ عرش و لوح و قلم آپ ہیں سب سے بعد از خدا محترم آپ ہیں
آپ کی رفعتیں آپ کی عظمتیں کس جگہ اور کہاں آشکارا نہیں
آسماں والے کہتے ہیں احمد وہاں اور زمیں پر محمد ہے نام آپ کا
بے لقب آپ کا نام نامی کہیں رب نے قرآن میں بھی پکارا نہیں
رحمتِ دو جہاں سرورِ سروراں مونسِ بیکساں شافعِ عاصیاں
آپ ہیں آپ ہیں آپ ہیں آپ ہیں کیوں کہوں میرا کوئی سہارا نہیں
انبیا اؤلیا اصفیا اتقیا کیا گنہگار کیا زاہد و پارسا
کون ہے جس نے اپنی مدد کے لیے آپ کے در پہ دامن پسارا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.