Font by Mehr Nastaliq Web

بڑی شان والی ہے عظمت نبی کی

یاور لکھنوی

بڑی شان والی ہے عظمت نبی کی

یاور لکھنوی

MORE BYیاور لکھنوی

    بڑی شان والی ہے عظمت نبی کی

    کہ جبریل نے کی ہے خدمت نبی کی

    بنایا ہے جنت میں گھر اس نے اپنا

    رکھی جس نے دل میں محبت نبی کی

    بلا ہی لیا پاس معراج کی شب

    گوارہ ہوئی جب نہ فرقت نبی کی

    سردار فانی سر عرش اعظم

    یہاں بھی وہاں بھی حکومت نبی کی

    ملائک اتر آئے ہیں آسماں سے

    بیاں ہو رہی ہے فضیلت نبی کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے